Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی مشکل حل ہوگئی جنوبی افریقی ٹیم نے ان کی معافی قبول کرلی ہے. جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹیم نے سرفراز احمد کی معافی قبول کرلی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں کھیلتے ہوئے سرفراز احمد کو اس طرح کے معاملات میں محتاط رہنا چاہیے۔ ڈوپلیسی نے کہا کہ گراؤنڈ پر فلکوایو نے سرفراز کا جملہ سنا بھی نہیں تھا لیکن یہ حساس معاملہ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، معاملہ اب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا، کیس آئی سی سی کے پاس ہے اور اب وہی فیصلہ کرے گا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر حریف ٹیم یا کھلاڑی نسلی تعصب پر معاف کردے تو کھلاڑی لمبی پابندی سے بچ سکتا ہے. ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے میں ہاشم آملہ پیش پیش رہے