Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے اکیسویں کھلاڑی اور متبادل کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔۔ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی جگہ آ ندرے رسل کو منتخب کرلیا۔۔
جب کہ جیمز ونس کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا۔ پشاور زلمی نے افغانستان کے وقار سلام خیل کی جگہ آ ندرے فلیچر کا انتخاب کیا۔۔ لاہور قلندرز نے اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ اور کوری اینڈرسن کی غیر موجودگی میں ہارڈیس ولجوائن اور ڈیوڈ ویزے کو چن لیا۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیون اسمتھ کو ڈی جے براوو کے کور کھلاڑی کے طور پر منتخب کرلیا۔ لاہور قلندرز، ملتان سلطانز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے اپنے اپنے 21 ویں کھلاڑی کا بھی انتخاب کرلیا ۔
لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بلے باز سعد علی اور ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر حماد اعظم کو منتخب کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عرفان جونیئر جب کہ کراچی کنگز نے لیفٹ آر اسپینر عمر خان کو اپنی ٹیم میں جگہ دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اپنے 21 ویں کھلاڑی کا انتخاب بعد میں کریں گے