Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کردی۔۔ ٹی ٹوئنٹی چیمپین ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی. مہمان کرکٹرز کے مختصر دورہ کے حوالے سے شکوک شبہات ظاہر کیے جارہے تھے مگر ویسٹ انڈین بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔۔
ویسٹ انڈین ویمن ٹیم چھبیس جنوری کو دبئی پہنچ کر تیاری شروع کرے گی اور تیس جنوری کو کراچی پہنچے گی۔۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز اکتیس جنوری، یکم فروری اور تین فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔۔۔ کراچی میں میچز کے بعد مہمان ٹیم دبئی میں 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔
ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے تاہم ویسٹ انڈیز کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے دورے سے دست برداری کا اعلان کردیا اور وہ دبئی میں ون ڈے میچز کے دوران ٹیم کو جوائن کریں گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ میں مثالی تعلقات رہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔