Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دو سو وکٹیں مکمل کرلیں اور اسی کے ساتھ پاکستان کے وسیم اکرم کو بھی تیز ترین دو سو وکٹوں میں پیچھے چھوڑ دیا۔ مچل اسٹارک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بارہ اوورز میں اکتالیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
مچل اسٹٓارک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ برسبین گابا میں حاصل کی اور اپنی دو سو وکٹیں بھی اسی گراؤنڈ پر مکمل کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے17 ویں کھلاڑی بن گئے۔ مچل اسٹارک نے اپنے پچاسویں ویں ٹیسٹ میچ میں دو سو وکٹیں مکمل کیں اور وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے اکیاون ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
تیز ترین دو سو وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ یاسر شاہ کے پاس ہے جنھوں نے صرف تینتیس ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔