Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے دو کامیاب ترین باولرز اسٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے مل کر انگلینڈ کے لیے ہزار وکٹیں حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن نے چار شکار کیے اور اسی کے ساتھ یہ سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ جیمز اینڈرسن اب تک پانچ سو انہتر اور اسٹیورٹ براڈ چار سو تینتیس وکٹیں لے چکے ہیں۔ باولنگ پارٹنر شپ کی بات کی جائے تو شین وارن اور گلین مک گرا ہی ٹیسٹ کرکٹ میں مل کر ہزار وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔ انھوں نے ایک سو چار میچز میں ایک ہزار ایک وکٹس حاصل کی تھیں۔ دوسرے نمبر پر مرلی دھرن اور چمندا واس موجود ہیں جنھوں نے آٹھ سو پچیانوے وکٹیں لیں۔ جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ کی بات کی جائے تو دونوں پارٹنر شپ میں آٹھ سو اکیاون وکٹیں لے چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باولنگ پارٹنر شپ وسیم اکرم اور وقار یونس کی رہی جنھوں نے اکسٹھ ٹیسٹ میں پانچ سو انسٹھ شکار کیے۔