Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فیلکوایو پر نسل پرستانہ جملہ کسنے کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کئی سابق کرکٹرز نے سرفراز احمد پر شدید تنقید کی وہیں دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم نے ان کی حمایت کردی۔
وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا سرفراز نے جو جملے کہے وہ مناسب نہیں ہیں مگر یہ بات واضح ہے کہ سرفراز احمد نے اس نیت سے نہیں کہا تھا جس انداز میں ان کے جملوں کو پیش کیا گیا. ساتھ ہی سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز پاکستان میں بہت سے لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں اور بطور پاکستان ٹیم کے کپتان ان کی ہر حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے تو انہیں چاہیے کہ اس قسم کے جملوں کا میدان میں استعمال نہ کریں۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز سے غلطی ہوئی ہے تاہم انہیں اس سے سیکھنا چاہیے۔