Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فلکوایو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔ کپتان نے معذرت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا مایوسی میں منہ سے بات نکل گئی جو اسٹمپ مائیک میں پکڑی گئی، اگر میری بات سے کی کسی توہین ہوئی ہو تو میں معذرت کرتا ہوں،، سرفراز نے کہا کہ ہمیشہ سے میں نے اپنے حریف کھلاڑیوں کی عزت کی ہے اور مستقبل میں بھی ساتھی کرکٹرز کی عزت نفس کا خیال رکھوں گا۔
سرفراز احمد کے متنازع الفاظ پر پی سی بی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ کسی ایسے جملے یا رویہ کی حمایت نہیں کریں گے جس میں نسل پرستی کی جھلک نظر آئے. مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات نہ پیش آئیں اس لئے قومی کرکٹرز کی خصوصی تعلیم کا اہتمام کریں گے