Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے اور تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں ۔شیکھر دھون نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ شیکھر دھون نے 119 میچز کھیل کر 5065 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 15 شاندار سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
انہوں نے 118 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر برائن لارا کا ریکارڈ برابر کیا ہے اور اب وہ ون ڈے فارمیٹ میں اب تک تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بیٹسمین ہیں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 101 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، بھارت کی جانب تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز ویرات کوہلی کے نام ہے