Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لمبا قد چھوٹی سیٹ، فاسٹ باؤلر محمد عرفان کیلئے بنگلہ دیش میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔۔ دراز قد محمد عرفان کیلئے جہاز میں روانگی مشکل ہوگئی۔ محمد عرفان کو لمبے قد کے باعث اکانومی کلاس کی سیٹ پر بیٹھنا دشوار رہا اور محمد عرفان کی دشواری دیکھتے ہوئے جہاز انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کو بزنس کلاس میں بٹھادیا۔ ساتھی کھلاڑی نے منظر موبائل میں عکس بند کرلیا موبائل کی ویڈیو سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔۔
فاسٹ باؤلر محمد عرفان ان دنوں بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کررہے ہیں۔ محمد عرفان کو ماضی میں اپنے قد کے باعث فٹنس مسائل کا بھی سامنا رہا جس کے بعد وہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے۔ محمد عرفان چار ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔