Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں لے کر پاکستان کو زبردست آغاز فراہم کیا تاہم ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی کی پارٹنرشپ نے ایک موقع پر پاکستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ ان کی پارٹنرشپ ٹوٹنے کے بعد عثمان شنواری آئے اور جنوبی افریقہ کی آخری پانچ وکٹیں صرف آٹھ رنز پر گر گئیں۔
عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان شنواری نے ایک اوور میں تین اور دو گیندوں پر دو وکٹیں لیں جبکہ ہیٹ ٹرک گیند پر زوردار اپیل ہوئی مگر امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ بعد میں ری پلے میں واضح ہوا کہ بیٹسمین آؤٹ تھے اور پاکستان کے پاس روویو نہ ہونے کے باعث عثمان شنواری ہیٹ ٹرک سے محروم ہو گئے۔
عثمان شنواری نے سات اوورز میں 35 رنز دے کر چار شکار کیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری نے کہا کہ ہیٹ ٹرک نہ ہونے کا افسوس نہیں ہے یہ تو اگلی مرتبہ بھی ہو سکتی ہے۔ عثمان شنواری نے اپنی پرفارمنس کینسر میں مبتلا مریضوں کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔