Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر آئی سی سی نے چار میچز کی پابندی عائد کر دی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر فیلکوائیو پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے جس کے بعد سرفراز احمد نے جنوبی افریقی ٹیم اور فیلکوائیو سے انفرادی طور پر معافی بھی مانگ لی مگر آئی سی سی نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے ان پر چار انٹرنیشنل میچز کی پابندی عائد کر کی ہے۔
سرفراز احمد دورہ ساوتھ افریقہ کے بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سرفراز احمد کو آئی سی سی کے آگاہی پروگرام سے بھی گزرنا پڑے گا جس کا انعقاد آئی سی سی، پی سی بی کے تعاون سے کرے گا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی نسلی تعصب پر کسی کو رعایت نہیں دے گی۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے معافی مانگ لی تھی اس لیے انھیں کم سزا دی گئی۔ پابندی کے باعث سرفراز احمد کو فوری طور پر وطن واپس طلب کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ باقی ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک انجام دیں گے۔