Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار شرجیل خان پر پابندی رواں سال اگست میں ختم ہو گی تاہم کرکٹر ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کر کے پاکستان ٹیم میں پھر سے جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عائد تمام پانچ الزامات قبول کر لیے ہیں۔
شرجیل خان اپنے وکلاء کے ذریعے چیئرمین پی سی بی کو درخواست لکھ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت بھی طلب کر لی۔ پی سی بی کی جانب سے اب تک کوئی جواب تو نہیں آیا تاہم تمام الزامات قبول کرنے کے بعد امید کی جا رہی ہے انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد خالد لطیف، محمد عرفان اور شرجیل خان کو معطل کر دیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔