Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ میں ہر سال ایک پنک ون ڈے میچ کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد غریب اور بیمار افراد کی مدد کرنا ہے۔ اس میچ کا انعقاد مسلسل آٹھویں سال کیا گیا۔ اس سال پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے جنوبی افریقی بورڈ کو تقریباََ 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز آمدنی ہوئی جو بریسٹ کینسر کے مریضوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوئے تھے اور تقریبا 24 ہزار تماشائیوں نے یہ میچ دیکھا۔
جنوبی افریقا اس سے پہلے کبھی پنک ڈے میچ نہیں ہاری اور پہلی مرتبہ اسے پاکستان نے شکست سے دوچار کیا ہے۔ میچ سے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ اس میچ کا حصہ اور نیک کام میں شرکت کر کے بہت خوش ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جو آپ کے ہر ری ٹویٹ پر دس ساؤتھ افریقی رینڈ (کرنسی) اس مقصد کیلئے جمع کرائے گی۔