Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت بھی اپنے شوہر کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں آ گئیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی نیلسن منڈیلا اسکوائر پر مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ سرفراز احمد سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے میچ میں غلطی ہوئی جس کے بعد کپتان نے اس پر معافی بھی مانگی۔
نیلسن منڈیلا اسکوائر پر سرفراز احمد نے سیاہ فارم بچوں کے ساتھ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریس لگائی۔ ٹویٹر پر ویڈیو لگاتے ہوئے سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سرفراز کا اصل چہرہ ہے، جو انتہائی سادہ لوح انسان ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افریقی کھلاڑی کو نسل پرستانہ جملہ کہنے پر آئی سی سی نے سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کی ہے۔