Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ورلڈکپ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی بہتر ہے لیکن اسکواڈ میں وہاب ریاض جیسے تجربہ کار بولر کی موجودگی ضروری ہے، وہ گزشتہ 2، 3 برس سے سفید بال کے ساتھ بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں وہاب ریاض ٹیم کیلئے میچ ونر بولر ثابت ہو سکتے ہیں۔
کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ چونکہ اب قریب ہے اس لیے سلیکشن کمیٹی کو ان پلیئرز پر ہی انحصار کرنا چاہیے جو ایشیا کپ سے کھیلتے چلے آ رہے ہیں، باقی سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ ٹیم کمبی نیشن کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبی نیشن بنا لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے بڑے ایونٹس میں ہمارا ریکارڈ کافی بہتر ہے اور مجھے ٹیم کی فتح کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں۔