Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی شاندار رہی۔ اننگز کی ابتداء سے ہی بولرز پروٹیاز بیٹسمینوں پر حاوی رہے اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 164 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر کر دیا جس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے میں قومی ٹیم کے بلے بازوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئی۔
پاکستانی بولرز کی اس بہترین کارکردگی سے فاف ڈوپلیسی بھی متاثر ہوئے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتی آ رہی ہے، خاص طور پر پاکستان کے بولرز کی ون ڈے سیریز میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان کے بولنگ اٹیک نے پوری سیریز میں ہمارے بیٹسمیوں پر دباؤ بنائے رکھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور فتح اپنے نام کریں گے۔