Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی سب سے کامیاب فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے دو ٹائٹل جیتے کے بعد اس سال بھی ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے پرجوش ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی سے پی ایس ایل فور میں ٹیم کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارا ہدف ہے کہ بہترین کرکٹ کھیلیں اور تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کریں۔
علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہر سیزن کی طرح اس سال بھی ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے اور امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ اس بار بھی اپنے فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔ مصباح الحق کے بارے علی نقوی نے کہا کہ ٹیم میں ان کی کمی ضرور محسوس ہو گی، پاکستان کے سابق کپتان سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت مدد ملتی تھی تاہم ہماری ٹیم میں ابھی بہت سے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔