Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو چار میچوں کیلئے معطل کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آیا ہے جس کے مطابق پی سی بی نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سے غلطی ہوئی جس پر انھوں نے معافی مانگ لی اور ہمیں امید تھی کہ معاملہ ختم ہو گیا ہے۔
پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی روز گزرنے کے بعد سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھائیں گے۔ بورڈ کے مطابق سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر وطن واپس آ جائیں گے اور بقیہ تمام میچز میں شعیب ملک ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔