Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کپتانی کے فرائض انجام دیے اور قومی ٹیم نے ان کی قیادت میں فتح حاصل کر کے 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ ٹیم کی اس فتح کے ساتھ شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔
شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستانی ون ڈے ٹیم کی فتح کا تناسب 67.56 فیصد ہے۔ انھوں نے 37 ایک روزہ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں 25 مرتبہ ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ 12 میں شکست ہوئی۔
بطور کپتان شعیب ملک کی انفرادی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ انھوں نے 37 میچوں میں 43.75 کی اوسط سے 1,225 رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم کی دس سال بعد کپتانی کی ہے۔ آخری مرتبہ وہ 2009 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان تھے۔