Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر اچانک پابندی کے باعث ساؤتھ افریقہ کے خلاف بقیہ میچز کیلئے شعیب ملک کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی مگر وہ آخری وقت تک اپنی ذمہ داری سے آگاہ نہیں تھے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ جب گراؤنڈ میں گیا تو اس وقت کپتانی سے متعلق علم ہوا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی اور مینجمنٹ نے جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
شعیب ملک نے کہا کہ میرا ہدف یہی ہے کہ کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالے بغیر ان سے اچھی پرفارمنس لی جائے۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں بولرز کی تعریف کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ عثمان شنواری نے میچ میں زبردست بولنگ کی مگر اس جیت کا کریڈٹ صرف انھیں دینا انصاف نہیں ہو گا کیونکہ شاہین آفریدی نے ابتداء میں وکٹیں لیں جبکہ اسپنرز نے بھی درمیان کے اوورز میں زبردست بولنگ کی۔