Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ میں جوہانسبرگ کے میدان پر اب تک 8 "پِنک ون ڈے" میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان کے خلاف جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ بھی اسی میدان پر کھیلا گیا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم مخصوص گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری۔ چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست سے پہلے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم اس میدان پر کوئی میچ نہیں ہاری تھی۔
جوہانسبرگ کے میدان پر ساؤتھ افریقہ کو 6 سال بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے پہلا "پِنک ون ڈے" میچ 2013 میں پاکستان کے خلاف ہی کھیلا تھا جس میں پروٹیاز نے 34 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
جوہانسبرگ میں پاکستان نے 10 ون ڈے میچز کھیلے لیکن صرف دو میں کامیابی قومی ٹیم کا مقدر بنی۔ اس میدان پر پاکستان کو پہلی فتح ویسٹ انڈیز کے خلاف جبکہ دوسری فتح ساؤتھ افریقہ کے خلاف ملی۔