Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین امام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک اپنی دھاک نہیں بٹھا سکے لیکن ون ڈے کرکٹ میں وہ مستقل مزاجی کے ساتھ اسکور کر رہے ہیں۔ انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں رنز کا انبار لگا دیا ہے۔ امام الحق نے پہلے میچ میں 86، دوسرے میں 5، تیسرے میں 101 اور چوتھے میں 71 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹسمین چار میچوں میں 263 رنز بنا کر سیریز کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
امام الحق نے تیسرے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کرنے کے بعد اپنے ناقدین کو خاموش رہنے کا اشارہ بھی کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا تھا۔ امام الحق نے ابھی تک پاکستان کیجانب 20 ون ڈے میچز کھیل کر 1,082 رنز بنا لیے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور پانچ ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔