Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی اور توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے لیکن ون ڈے سیریز میں بھی فخر زمان ابھی تک کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ انھوں نے پہلے ون ڈے میچ میں 25، دوسرے میں 26 اور تیسرے میں صرف 2 رن بنائے۔
چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 44 رنز بنائے جس میں سات چوکے شامل تھے۔ چار میچوں میں فخر زمان صرف 97 رنز بنا سکے ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین کی اس اننگز کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اپنا اعتماد بحال کر لیں گے۔