Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کرک ان جف کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ بھی مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کستے تھے تاکہ وہ غصے میں آ کر غلط شارٹ کھیلے اور آؤٹ ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تو جاوید میانداد مناسب موقع پر بولتے تھے اور مخالف ٹیم کو تنگ کرتے تھے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی ٹھنڈے مزاج کا ہوتا تھا اسے کم ہی تنگ کرتے تھے لیکن میں نے کسی کو نہیں چھوڑا۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہر ایک پر اٹیک کیا پھر چاہے وہ جملے کسنے کی صورت میں ہو یا باؤنسرز کی صورت میں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مخالف ٹیم کے کھلاڑی مجھے کہتے تھے کہ آپ ہمارے دوست ہیں لیکن میچ کے دوران آپ بالکل مختلف روپ میں نظر آتے ہیں جس پر میں انھیں کہتا تھا کہ یہ ایک مقابلہ ہے اور ہم میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔