Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا، سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نمبرون ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ جیسن ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی اور اس کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
وہ 1974 میں گیری سوبرز کے بعد ویسٹ انڈیز کے پہلے آل راؤنڈر ہیں جنھیں آئی سی سی رینکنگز میں پہلی پوزیشن ملی۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز نے بھی لمبی چھلانگ لگا لی۔ انھوں نے آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگز میں ویرنن فلینڈر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے محمد عباس کا ساتواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگز میں ویرات کوہلی پہلے، کین ولیمسن دوسرے اور چتیشور پجارا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔