Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان لانے میں ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا رہا اور اسی وجہ سے وہ دو مرتبہ فائنل میں پہنچ کر بھی ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے امید ظاہر کی کہ اے بی ڈویلیئرز کے پاکستان آنے سے شین واٹسن کے پاکستان آ کر کھیلنے کی بھی امید ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل ہے مگر ڈویلیئرز کے اس فیصلے کے پھل پی ایس ایل فور میں ملیں گے۔ اس کے علاوہ ندیم عمر نے سر ویو رچرڈز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لئے مینٹور سے بڑھ کر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ واقعی کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں اور انہی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میں سے دو ایڈیشنز میں فائنل تک رسائی حاصل کی مگر بدقسمتی سے جیت ہمارا مقدر نہ بن سکی۔