Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا پہلا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا اور ابتدائی میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آٹھ میچز لاہور اور کراچی کھیلے جانے ہیں۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں آٹھ میچوں کا انعقاد اس بات کی واضح نشانی ہے کہ ہم پورا سیزن بھی اپنے ملک پاکستان میں منعقد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کو بھی پی ایس ایل میچز کروانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے۔