Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے کھلاڑیوں کو تربیت دینے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اپنی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کے علاقے کارساز میں کے ڈی اے کی جانب سے واگزار کرائے گئے کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونس خان نے کہا کہ کراچی میں اچھی کرکٹ اکیڈمیز کی کمی ہے اور اکیڈمی بنا کر خود چلاؤں گا۔
ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے گراؤنڈ یونس خان کے نام منسوب کرتے ہوئے ان کو ادارے کا اسپورٹس ایڈوائزر بھی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ یونس خان کے ڈی اے کے خالی اور بنجر گراؤنڈ کو آباد کریں گے۔
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے بیٹے جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اکیڈمی کا قیام شہر کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے، گراؤنڈ کو جدید خطوط پر تعمیر کرا کر بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔