Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے بعد سے فاسٹ بولر محمد عامر کی ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ پاکستان کیلئے زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ فاسٹ بولر نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد 12 ون ڈے میچز کھیلے اور صرف چار وکٹیں ہی اپنے نام کر سکے۔
ون ڈے کیریئر میں ان کی بولنگ اوسط 31.72 کی ہے لیکن اس عرصے کے دوران عامر کی بولنگ اوسط 91 کی ہے یعنی انھوں نے گزشتہ 12 میچوں میں ایک وکٹ حاصل کرنے کیلئے انھیں 91 رنز کی مار کھانی پڑی۔
وسیم اکرم نے محمد عامر کی مشکلات کے حوالے سے کرک ان جف کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو ان سوئنگ بولنگ کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہیں۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ میری ان سے بات ہوئی تھی اور محمد عامر اس پر محنت کر رہے ہیں۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ مجھے پریشانی یہ ہے کہ محمد عامر بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کے خلاف گیند کو آؤٹ سوئنگ بھی نہیں کر پا رہے۔