Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان رواں سیریز میں دونوں ٹیموں کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور ہاشم آملہ کے درمیان سیریز میں بہترین بیٹسمین بننے کا مقابلہ جاری ہے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چار ون ڈے میچوں میں امام الحق 263 رنز بنا کر پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور ہاشم آملہ 66.66 کی اوسط سے 200 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ سیریز میں 95.05 کی اوسط سے 191 رنز بنانے والے وین ڈر ڈیوسن کا تیسرا نمبر ہے اور چار میچوں میں 57 کی اوسط سے 171 رنز بنانے والے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔
سینچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کے ہیرو ہینڈرکس 135 رنز کیساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پورٹ ایلزبتھ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ 132 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہین۔