Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Bangladesh Premier League 2019

قومی ٹیم سے باہر فاسٹ بولر وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بی پی ایل کے 33ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ کومیلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ایون لیوائس 109 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور انھوں نے 10 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔
جواب میں کھلنا ٹائٹنز کے اوپننگ بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن کسی بیٹسمین نے ان کا ساتھ نہ دیا جس وجہ سے پوری ٹیم 19ویں اوور میں 157 رنز ڈھیر ہو گئی اور کومیلا وکٹورینز نے میچ 80 رنز سے جیت لیا۔ وہاب ریاض نے 19ویں اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دوسری ہیٹ ٹرک بنائی۔ انھوں نے 2.5 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 شکار کیے۔