Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چوتھے ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔ اب پاکستان ٹیم کے پاس 17 سالہ انتظار ختم کرنے کا شاندار موقع ہے۔ پاکستان ٹیم کو 2002 کے بعد سے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مسائل کا سامنا ہے۔
2002 کے بعد سے پاکستان ٹیم نے سیریز کے تقریباََ 15 فیصلہ کن میچز کھیلے جس میں پاکستان کو صرف تین میں کامیابی ملی۔ س میں دو زمبابوے اور ایک ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح شامل ہے۔
پاکستان کو اپنے سے رینکنگ میں بہتر یا بڑی ٹیم کے خلاف 12 فیصلہ کن میچز میں شکست ہو چکی ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ سیریز کا فیصلہ کن میچ 2002 میں آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں جیتا تھا۔