Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں عثمان شنواری نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کرتے ہوئے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا تھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری نے اپنی پرفارمنس جنوبی افریقہ میں کینسر میں مبتلا بچوں کے نام کر دی تھی۔
عثمان شنواری کی بیمار بچوں کے ساتھ ہمدردی دکھانے پر پاکستان کے صدر عارف علوی بھی ان سے متاثر ہو گئے۔ عارف علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ فاسٹ بولر عثمان شنواری نے میچ وننگ پرفارمنس کے بعد کینسر میں مبتلا بچوں کو یاد رکھا اور اپنی پرفارمنس بھی ان کے نام کی۔
عثمان شنواری نے چوتھے میچ میں سات اوورز کیے تھے جس میں انھوں نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔