Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔ نسلی تعصب پر مبنی جملہ کسنے پر انھیں 4 میچز کی پابندی کا سامنا تو کرنا پڑا ہی مگر ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے لوگوں کو سرفراز احمد کی خدمات یاد رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلاشبہ شعیب ملک نے چوتھے ون ڈے میچ میں اچھی کپتانی کی اور کامیابی حاصل کی مگر ساتھ ساتھ سرفراز احمد کی صلاحیتوں اور خدمات کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی، ون ڈے رینکنگ میں ٹیم کو آٹھویں سے پانچویں پوزیشن دلائی، ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون ٹیم بنایا اور عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جتوائیں۔