Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کیلئے فل ٹائم نائب کپتان مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو فوری طور پر سرفراز احمد کی جگہ لے سکے اس لیے وائس کپتان کا ہونا ضروری ہے۔ گزشتہ کئی عرصے سے پاکستان ٹیم وائس کپتان سے محروم ہے۔
سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کپتان سے غلطی ضرور ہوئی جس پر وہ شرمندہ ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ورلڈکپ سے پہلے کپتان تبدیل کر دیا جائے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پانچواں ون ڈے پاکستان کو جیتنا چاہیے اگر ہاریں بھی تو فائٹ کر کے ہاریں۔ فواد عالم کی حمایت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں جگہ کے مستحق ہیں۔