Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے سے پہلے آج تک پِنک ڈے پر میچ نہیں ہاری تھی مگر شاہینوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تاریخ بدل دی اور پِنک ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا۔ اب پاکستان کے پاس کیپ ٹاؤن میں بھی اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کا موقع ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم کو جنوبی افریقہ کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان ٹیم نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچز کھیلے اور اسے صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی۔ چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقا کا اس گراؤنڈ پر ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ ہوم ٹیم نے یہاں 34 ایک روزہ میچز کھیلے اور 28 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف چھ میں اسے شکست ہوئی۔