Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ان کی پرفارمنس شاندار رہی جس میں انھوں نے چار اوورز میں 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کا یہ شاندار اسپیل پی ایس ایل میں بیٹسمینوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شاہد آفریدی مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں ان کی بولنگ کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کومیلا وکٹورینز کی جیت میں شاہد آفریدی کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی بی پی ایل کے 9 میچز میں 14 کی شاندار اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔