Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ایک اور ون ڈے سیریز میں فتح سمیٹ لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت نے ابتدائی تین میچوں میں فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم نے 244 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
روہت شرما 62 اور کپتان ویرات کوہلی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ تین برسوں بھارتی ٹیم نے 12 ون ڈے سیریز کھیلی ہیں جس میں سے انھیں 11 میں کامیابی ملی اور انگلینڈ کے خلاف ایک سیریز میں شکست ہوئی۔
اس تین سالہ عرصہ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو تیسری مرتبہ ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔