Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کے نکاح کی تقریب 21 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی جبکہ ولیمہ کی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ دولہا عثمان صلاح الدین نے نیلے رنگ کا سوٹ جبکہ دلہن صبا نے سرمئی رنگ کا عروسی جوڑا ملبوس کر رکھا تھا۔
تقریب میں ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ، کامران اکمل، سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں اسلم اور قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی دلہن کے ساتھ ڈانس بھی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
عثمان صلاح الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ شادی ان کیلئے خوش بختی کی علامت ثابت ہو گی اور وہ کرکٹ کے میدانوں میں پہلے سے بھی زیادہ عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔