Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر پاکستان سپر لیگ میں سب کے فیورٹ ہیں اور گزشتہ سیزن میں انھوں نے اپنی تفریح سے پاکستانی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ کیوی کمنٹیٹر ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے پرجوش ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈینی موریسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں کمنٹری کو انھوں نے بہت انجوائے کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے لاہور گیا اور اس وقت بھی بہت مزہ آیا اور اب میری نظریں پی ایس ایل فور پر مرکوز ہیں۔ ڈینی موریسن نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پی ایس ایل بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب دنیا کی ایک مشہور ٹی ٹوئنٹی لیگ بن چکی ہے۔