Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ نے پی ایس ایل کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے بہترین قرار دے دیا۔ ڈیمین فلیمنگ کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں مجھے کمینٹری کرنے کا موقع ملا میرا خیال تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے مگر لیگ میں میری توقعات سے زیادہ بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔
انھوں نے کہا کہ شائقین بابر اعظم، لیوک رونکی اور کامران اکمل کی بیٹنگ سے خوب لطف اندوز ہوئے اور بولنگ میں ہر لیگ کی طرح پی ایس ایل میں بھی پاکستانی بولرز چھائے رہے۔
ڈیمین فلیمنگ کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں فیلڈنگ کے معیار سے بہت متاثر ہوا اور میرا خیال ہے کہ پی ایس ایل میں فیلڈنگ کا معیار بگ بیش لیگ سے کئی درجے بہتر ہے۔