Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

16 سال اور 146 دن کے نوجوان نیپالی بیٹسمین روہت پوڈل نے متحدہ عرب امارات کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے سچن ٹنڈولکر کا تیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے پہلی ون ڈے سنچری اس وقت اسکور کی تھی جب وہ 16 سال اور 213 دن کے تھے۔ انھوں نے یہ عالمی ریکارڈ 1989 میں پاکستان کے خلاف 59 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔
روہت پوڈل نے اس ریکارڈ ساز اننگز میں 55 رنز بنائے۔ نوجوان نیپالی بیٹسمین نے اگست 2018 میں 15 سال اور 335 دن کی عمر میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور وہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے چوتھے نوجوان کرکٹر بنے۔ کم عمری میں ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز آج بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے جو انھوں نے 16 سال اور 217 دن کی عمر میں سری لنکا کے اسکور کی تھی۔