انٹرنشینل کرکٹ کونسل نے بھارتی آل راؤنڈر امباتی رائیڈو کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دے کر انھیں بولنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ امباتی رائیڈو کا بولنگ ایکشن 13 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا۔ امباتی رائیڈو نے چودہ روز کے دوران بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر نہیں کی اس لیے انھیں معطل کیا گیا۔
آئی سی سی کے بیان کے مطابق امباتی رائیڈو اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک بائیومکینک ٹیسٹ میں کلیئر نہ ہو جائیں۔ آئی سی سی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امباتی رائیڈو بی سی سی آئی کی اجازت سے ڈومیسٹک ایونٹس میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلنے والے امباتی رائیڈو پارٹ ٹائم بولنگ بھی کرا لیتے ہیں۔