Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کیرون پولارڈ اور لیام ڈوسن پی ایس ایل فور میں چوکے چھکے لگانے کو بیتاب ہیں۔ دونوں غیرملکی کھلاڑی زلمی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کیرون پولارڈ نے کہا کہ وہ مصباح الحق، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پشاور کی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور فینز سے اس مرتبہ بھی بھرپور سپورٹ کی امید رکھتے ہیں۔
انگلینڈ کے لیام ڈوسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور اس سیزن کیلئے ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز 14 فروری سے ہو گا۔ پشاور زلمی لیگ میں افتتاحی میچ 15 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔