Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نسلی تعصب پر مبنی جملہ کسنے پر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد نے فیلکوائیو کو "کالا" کہہ کر پکارا تو اسٹمپ مائیک پر آواز تمام لوگوں نے سنی اور یہ آواز وائرل ہو کر سرفراز احمد کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔
اب ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ اسٹمپ مائیکرو فون ہٹا دیے جائیں کیوںکہ فینز کو کھلاڑیوں کی آواز سننے میں نہیں اچھا کھیل دیکھنے میں دلچسپی ہے۔ فیصل اقبال نے کہا کہ گراؤنڈ میں جو بھی ہو وہ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہی رہنا چاہیے مگر یہ تمام باتیں ایک حدود میں ہونی چاہیئں۔