Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم اونچی اڑان اڑ رہی ہے۔ ون ڈے فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اچھی کارکردگی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے اب تک 47 ون ڈے میچوں میں بھارت کی کپتانی کی اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم کی جیت کا تناسب 74.60 فیصد ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لوئڈ کی قیادت میں کیریبین ٹیم نے 64 ون ڈے میچز کھیلے اور ان کی جیت کا تناسب 76.19 فیصد رہا۔ ویرات کوہلی اس فہرست میں کلائیو لوئڈ کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان ہنسی کرونے کی قیادت میں 99 ون ڈے میچز کھیلنے والی پروٹیاز ٹیم کی جیت کا تناسب 71.74 رہا اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔