Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والی گلوکارہ گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ گل پانڑہ پہلے سیزن سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں۔
پشاور زلمی کے ساتھ گل پانڑہ زلمی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں خصوصاََ ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ میں بھی شریک رہیں گی۔ گل پانڑہ نے بھی پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری امید ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔
گل پانڑہ نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں پشاور زلمی کا گانا تیار کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ جلد گل پانڑہ سیزن فور کیلئے بھی پشاور زلمی کا ترانہ گائیں گی۔