Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ سیزن میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر رومان رئیس نے پی ایس ایل فور میں واپسی پر نظریں جما لی ہیں۔ رومان رئیس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ وہ جلد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ رومان رئیس پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حصہ ہوں گے۔
قومی فاسٹ بولر پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔ رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 18 میچز کھیلتے ہوئے 20 شکار کیے ہیں جبکہ بیٹنگ میں وہ صرف 17 رنز ہی بنا سکے ہیں۔
پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کے بعد انھیں قومی ٹیم میں بھی جگہ ملی لیکن انجری کے بعد سے وہ قومی ٹیم سے بھی باہر ہیں۔