Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز قریب ہے اور چھ ٹیمیں ٹرافی جیتنے کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ شعیب اختر نے اپنے مداحوں سے دریافت کیا کہ اس سیزن میں میرے مداح کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے؟
پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے دبئی میں شروع ہو گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فور کے تین میچز کی میزبانی لاہور اور پانچ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جس میں فائنل معرکہ بھی شامل ہے۔
پی ایس ایل فور کا فائنل مقابلہ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا جبکہ ایک مرتبہ پشاور زلمی نے ٹرافی پر قبضہ جمایا۔