پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں اب تک کی بہترین پارٹنرشپ کی بات کریں تو پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں اسلام یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور شین واٹسن نے لاہور قلندرز کے خلاف 153 رنز کی شراکت قائم کی تھی جو آج تک کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کیلئے پی ایس ایل کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ پہلے ایڈیشن کے اس میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا تو جواب میں شرجیل خان اور شین واٹسن نے تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے ٭79، 79 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اننگز کے دوران 7، 7 فلک شگاف چھکے بھی لگائے۔ پی ایس ایل کی دوسری بڑی پارنٹرشپ پشاور زلمی کے محمد حفیظ اور ڈیوڈ ملان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بنائی تھی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 139 رنز جوڑے تھے۔ اس پارٹنرشپ میں محمد حفیظ کے 77 اور ڈیوڈ ملان کے 56 رنز شامل تھے۔